• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کا غم و غصہ ایک سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے، علی احمد کرد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بر ایسوسی ایشن کے سابق صدر و معروف قانون دان علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہاہےکہ ملک اور صوبے میں گہرے سیاہ بادلوں کی صورت میں 25 کروڑ عوام کا غم و غصہ جو ایک جن کی صورت میں بوتل سے نکل چکا ہے۔جو ایک سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ اسماء جہانگیر فاؤنڈیشن کے اجلاس میں میں نے کہا تھاکہ آج تو صرف قد کے چھوٹے لوگ ہمارے اوپر مسلط کئے گئے ہیں وہ دن دور نہیں جب حقیقتا چھوٹے دل و دماغ کے لوگ ہمارے اختیارات و اقتدار کے مالک ہوں گے آج حقیقتا ہم ایسی ہی ، صورتحال سے دوچار ہیں جب رمضان کے مہینے میں سحری کے وقت ماہ رنگ بلوچ کے احتجاجی دھرنے پہ ، نہ صرف شدید لاٹھی چارج کیا گیا بلکہ سامنے رکھی ہوئی لاشوں جن کو صرف چند گھنٹے پہلے رات کو شہید کیا گیا تھا کی بےحرمتی کی گئی اور بڑے فخریہ انداز میں ماہرنگ بلوچ کو گرفتار کیا گیا مارنگ بلوچ جسے صرف دو مہینے پہلے ٹائم میگزین نے مین اف دی ایر ، اور ابھی حال ہی میں نوبل پرائز کے لیے ماہرنگ بلوچ کی نامزدگی ہوئی ہے تو صاف ظاہر ہے پوری دنیا میں اس کی گرفتاری اور اس شدید لاٹھی چار ج کی جو مذمت کی جائے گی وہ ہمارے سامنے موجود ہے۔
کوئٹہ سے مزید