• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکز ختم کرنا تعلیم دشمنی ہے، سلیم خان

پشاور(وقائع نگار)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صدر محمد سلیم خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں نجی تعلیمی اداروں میں قائم امتحانی مراکز کو ختم کر کے سرکاری اسکولوں میں منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ارسلان خان سدوزئی سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ پین قیادت نے متفقہ طور پر اس حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے نجی تعلیمی اداروں اور طلبہ کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔صدر محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں میں قائم امتحانی مراکز ختم کرنا تعلیم دشمن فیصلہ ہے، جس سے ہزاروں طلبہ اور ان کے والدین مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تعلیمی نظام کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے اور یکساں نظامِ تعلیم کے اصولوں کے خلاف ہے
پشاور سے مزید