• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں شادی کیلئے تیار ہوں: ہانیہ عامر کا انکشاف


پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے رمضان منی وی لاگ کے دوران شادی کے لیے تیار ہونے کا دلچسپ انکشاف کر دیا۔

ہانیہ عامر ناصرف اپنی اداکاری اور دلکشی کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ وہ اپنے انٹرٹینمنٹ سے بھرپور سوشل میڈیا کانٹینٹ کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، خاص طور پر رمضان کے دوران ان کے منی وی لاگز بے حد مقبول ہوتے ہیں، جن کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔

اس سال بھی ہانیہ نے رمضان منی وی لاگز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس دوران وہ اسکاٹ لینڈ میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہیں سے اپنے روزمرہ کے معمولات مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

تازہ ترین وی لاگ میں ہانیہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سحری بناتی نظر آئیں۔

انہوں نے کچن میں ہی کھڑے کھڑے پوری ویڈیو بنائی اور شائقین کو اپنی مہارت سے محظوظ کیا۔

ویڈیو میں ہانیہ پراٹھے بیلتی دکھائی دیں، جبکہ ان کی سہیلیاں ان سے سیکھنے میں مصروف تھیں۔ 

اداکارہ نے مذاق میں کہا کہ میں کھانا بھی بنا سکتی ہوں اور اب مجھے لگتا ہے کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں۔

وی لاگ کے دوران ایک دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب پڑوسیوں نے زیادہ شور کی شکایت کی اور دروازہ کھٹکھٹایا، اس پر ہانیہ اور ان کی سہیلیاں آہستہ بات کرنے لگیں، مگر لسّی بنانے کے لیے بلینڈر چلا دیا۔

 اس موقع پر ہانیہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کیا ہی کر لیں گے وہ؟ چلادو۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کمنٹس میں مداحوں نے زبردست ردعمل دیا ہے۔

کچھ صارفین نے ویڈیو کو انٹرٹینمنٹ کا خزانہ قرار دیا، جبکہ کئی فالوورز نے ہانیہ کے شادی کے لیے تیار ہونے پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید