• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ بھر کی طرح آسٹریا میں بھی گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی جائیں گی

یورپ بھر کی طرح آسٹریا میں بھی 30 مارچ بروز اتوار کی صبح 2 بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی جائیں گی اور صبح کے 3 بج جائیں گے اور یورپ بھر میں موسم گرما کا ٹائم شروع ہو جائے گا۔

آسٹریا میں گھڑیاں رات گئے 2 بجے ایک گھنٹہ آگے کی جائیں، یورپ بھر میں مارچ کے آخری ہفتے میں گھڑیوں کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جاتا ہے۔

اس دن سے یورپ بھر میں موسم گرما کا ٹائم شروع ہوجاتا ہے، گھڑیاں آگے کرنے کا مقصد دن کی روشنی کا بہتر استعمال کرنا ہے۔

یورپ بھر میں اس عمل کو ڈے لائٹ سیونگ ٹائم (ڈی ایس ٹی) کہا جاتا ہے، اس طرح دن کی روشنی سے فائدہ اٹھا کر توانائی کی بچت کی جاتی ہے۔

وقت کی اس تبدیلی سے پیداواری صلاحیت میں اضافے کےلیے دن کی روشنی میں لوگوں کو زیادہ فعال رکھا جاتا ہے، ملک بھر میں بجلی کے استعمال میں کمی ہوتی ہے، شام میں روشنی کی موجودگی میں تفریحی سرگرمیاں، خریداری اور دیگر کاموں کے لیے زیادہ وقت میسر آتا ہے۔

اسی طرح ماہ اکتوبر کی آخری اتوار کو گھڑیاں ایک گھنٹے پیچھے کی جاتی ہیں تاکہ موسم سرما میں صبح کے وقت زیادہ روشنی میسر ہوسکے۔

یہ نظام پہلی جنگ عظیم کے دوران توانائی کی بچت کے طور متعارف کرایا گیا تھا جو آج بھی یورپ میں رائج ہے۔

حالیہ برسوں میں کچھ لوگ اس نظام پر تنقید کرتے ہیں، انہوں نے اسے ختم کرنے کی تجویز بھی دے رکھی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید