کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سائنس(پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل)، کامرس، آرٹس،ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے ایسے ریگولر امیدواروں کیلئے بروز منگل 25 مارچ 2025ء سے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔