کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویلنگٹن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں تقریب میں شرکت کی۔ ٹیم مینجمنٹ اورپاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی ۔کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی نے تصاویر بھی بنوائیں۔ تقریب میں نیوزی لینڈ کا روایتی ہاکا ڈانس بھی پیش کیا گیا۔