کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایک سال کے دوران ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش نے ون ڈے سیریز کو ختم کرکے مئی میں فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ملک ان ٹورنامنٹس کی تیاری کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ون ڈے میچوں کی جگہ دو مزید ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے۔ طےشدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی، مجوزہ شدہ شیڈول میں اب بنگلہ دیش ٹیم 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی، پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ بنگلہ دیش میں ٹی 20 میچز کی سیریز کا امکان ہے ، پاکستانی ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش جائے گی۔