• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ شکیب سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قانون ساز اسمبلی ہیں۔ وہ مظاہروں کے دوران پولیس کریک ڈاؤن کی میں مارے جانے والے افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان پر تین لاکھ ڈالرز سے زیادہ کے چیک باؤنس ہونے کے دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
اسپورٹس سے مزید