کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے کپتانی سے فارغ کرکے آسٹریلوی ڈیو ڈوارنر کو ذمے داری سونپ دی ۔ پیر کو اعلان کیا گیاکہ ڈیوڈ وارنر سیزن 10 میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والے وارنر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے خطرناک اوپنرز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ گزشتہ ایک دہائی سے بگ بیش لیگ سمیت کئی بڑی کرکٹ لیگز میں کپتانی کرچکے ہیں ۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ نے گزشتہ سیزن کے کپتان شان مسعود کی خدمات پر دلی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ٹیم کو ایک نئی سمت دی۔