کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ قمر ابراہیم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل جونیئر کھلاڑیوں کو جرمنی جیسی مزید سیریز اور غیر ملکی دورے کی ضرورت ہے ۔ جرمنی اس وقت عالمی چیمپئن اور درجہ بندی میں نمبر ایک ہےجبکہ پاکستان نویں نمبر پر ہے، سیریز ہارے ہیں مگر یہ نئے کھلاڑیوں کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع ثابت ہو ا۔ منیجر ٹیم اجمل خان لودھی نے کہا ہے جرمنی کیخلاف ہم تین میچ صرف ایک گول سے ہارے ہیں۔ اس سیریز نے ٹیم مینجمنٹ کو تمام دستیاب کھلاڑیوں کو جانچنے کا موقع دیا۔