کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے تعلق رکھنے والےگریڈ 19کےافسر احمد علی صدیقی کوایم ڈی /سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن تعینات کر دیا گیا۔ بورڈ سیکرٹری واٹر کارپوریشن نے حکومت سندھ کی منظوری سےپیر کو آرڈر جاری کر دیاان کی تعیناتی واٹر کارپوریشن کے مسابقتی عمل کے تحت نئےمستقل ایم ڈی کے آنے تک رہے گی احمد علی صدیقی اس وقت ڈپٹی کمشنر ضلع غربی تعینات تھے جبکہ اس سے پہلےڈپٹی کمشنر ایسٹ کے بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں انجینئر اسداللہ خان جو جنوری سے ایم ڈی کے اضافی فرائض انجام دے رہے تھے واپس اپنی پوسٹ چیف آپریٹننگ آفیسر(سی او او)پر چلے گئے ہیں بورڈ آف دائریکٹر ز نے سابق سی ای او انجینئرسید صلاح الدین احمدکا استعفیٰ منظور کرنے کا بھی اعلان کیا ہے نئے ایم ڈی کے لئے اہم چیلنجزمیں مسقل محروم آبادیوں کوپانی کی فراہمی،بعض علاقوں میں پانی دستیاب ہونے کے باوجود تمام شہریوں کو یکساں تقسیم نہ ہونا اور کے فور کے آنے والے پانی کے لئے شہر میں نیا نظام بچھانا شامل ہیں۔