کراچی (اسٹاف رپورٹر) پراسکیوشن کی جانب سے مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں پولیس انوسٹی گیشن پر تحفظات کا اظہار کردیا گیا۔ پراسکیوشن کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھ دیا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیاہے کہ انوسٹی گیشن ٹیم کے خلاف لیگل ایکشن لیا جائے ،ارمغان اور شیراز نے مصطفیٰ عامر کا بہیمانہ قتل کیا ہے ،انوسٹی گیشن ٹیم نے پراسکیوشن کے کیس کو نقصان پہنچایا ہے ،ملزم ارمغان کے اعترافی بیان سے پہلے پراسکیوشن کو نا تو بتایا گیا نا ہی اعتماد میں لیا گیا ،ملزم ارمغان کا اعترافی بیان ایس ایس پی نے ریکارڈ کررکھا ہے جو کہ قانون قابل قبول ہے ، انوسٹی گیشن ٹیم جس نے اعترافی بیان کی درخواست دائر کی اسکے سخت ایکشن لیا جائے ،کیونکہ انوسٹی گیشن کے اس اقدام سے کیس کو نقصان پہنچا ہے۔