• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر پٹرولیم علی پرویز سے اینگرو کے چیئرمین حسین داؤد کی ملاقات

اسلام آباد( حنیف خالد )وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے وزارت پٹرولیم میں اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر اینگرو احسن ظفر سید بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور اس شعبے میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حسین داؤد نے جدت اور اسٹرٹیجک تعاون کے ذریعے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اینگرو کے عزم کا اعادہ کیا۔ اینگرو کے وفد نے وزیر پیٹرولیم کی جانب سے توانائی کے شعبے کے چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں کو سراہا اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ادھر اسرار خان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے پیر کو اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد سے ملاقات کے دوران اعلان کیا کہ حکومت جلد ہی کاروباری عمل کو آسان بنانے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک ون ونڈو فسیلیٹیشن سینٹر قائم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد کاروباری برادری کے اعتماد کو بحال کرنا، قانونی رکاوٹوں کو کم کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید