راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں علم الرقی الشرعی کے ماہر عامل محمد اقبال سلفی وفات پاگئے۔ وہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے۔ نمازجنازہ پیر کی سہ پہرفیملی پارک سواں گارڈن میں اداکی گئی اورسی بی آر ٹاؤن فیز1میں سپردخاک کردیاگیا ۔ نماز جنازہ میں ان کے معتقدین ،دوست احباب اور عزیزوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اہل حدیث مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والےمحمد اقبال سلفی 35 سال سے زیادہ عرصہ تک پاکستان اور بیرون ملک قرآن اور سنت نبوی صل اللہ علیہ و سلم سے روحانی بیماریوں کا علاج کر تے رہے۔انہوں نے مختلف مساجد ،مدارس ،اور تعلیمی اداروں میں روحانی علاج بارے بے شمارلیکچرز بھی دئیے ۔دریں اثنامرکزی جمیعت اہل حدیث،جمیعت اہل حدیث پاکستان،مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے رہنماؤں اور دیگر اہل علم نے ان کی وفات کو امت مسلمہ کے لئے بڑانقصان قرار دیا۔ ۔