کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی مولانا رحمت اللہ حقانی نے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج تشدد فائرنگ اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز حکومت نے پرامن احتجاج پر تشدد سے اپنے ظلم وجبر کی یاد تازہ کر دی ۔پیپلز حکومت میں ہمیشہ بلوچستان کو لاشوں کی تحفے دی ہے پیپلز حکومت پرتشدد کارواٸیوں اور گرفتاریوں سے قوم کو کیا پیغام دیا جارہا ہے ملک میں خاموش مارشلاء ہے کہ عوام کو جمہوری حق کے لیے بھی نہیں چھوڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر حالات خراب کرکے آپریشن کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں ہے طاقت کے استعمال کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک آگ کی لپیٹ میں ہے۔ شیلنگ، فائرنگ اورکریک ڈاؤن درحقیقت انتقام اور آمرانہ اقدام ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز حکومت جبر اور آمریت کی فضا سے جمہوری اقدار کا خون کیا جا رہا ہے ملک میں 71 جیسے حالات جان بوجھ کر پیدا کررہے ہیں حکومت کی جابرانہ وظالمانہ پالیسیوں سے عوام سراپا احتجاج پر ہے پرامن مظاہرین پر پولیس کا دھاوا بچوں پر فائرنگ ماؤں بچوں کی گرفتاریاں بیٹیوں کو گھسیٹتے ہوئے ان کے سروں سے دوپٹے کھینچنے سے نفرت شدت اور بغاوت کا عنصر جنم لیتا ہے۔