• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زید ہسپتال سےانجیو گرافی مشین کی منتقلی قابل مذمت ہے،بی این پی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و سابق رکن اسمبلی ملک نصیر شاہوانی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں شیخ زید ہسپتال موجود انجیو گرافی مشین کی منتقلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سریاب میاں غنڈی ، مستونگ ، قلات و گردونواح کے عوام کیلئے شیخ زید ہسپتال ہی ایک سہارا ہے مگر افسوس کہ ہسپتال میں مزید سہولیات کی فراہمی کی بجائے وہاں پر موجود مشینری جو طویل تگ و دو کے بعد منگوائی گئی تھی کو وہاں سے کسی اور جگہ منتقل کیا گیا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔
کوئٹہ سے مزید