• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں ہونیوالے دہشت گرد حملےقابل مذمت ہیں، ندیم الرحمٰن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جھالاوان عوامی پینل کے ترجمان ندیم الرحمٰن بلوچ نے گزشتہ دنوں بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سرپرستوں کا خاتمہ کرے ہم ہر سانحے کے بعد ایک اور سانحے کا انتظار کرتے ہیں ، حکو مت اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، حکومت اور اداروں کو موثر حکمت عملی کے ساتھ اقدامات اٹھانے ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے گھناونے فعل سے ملک کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاک فوج قانون نافذ کرنے والے ادارئے دہشت گردوں کے بجائے ان کے سرپرستوں کا خاتمہ کریں تاکہ ایسے عناصر کی بیخ کنی ہوسکے جو دہشتگردوں کو سپورٹ اور سہولت دے رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید