• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانا لائق تحسین ہے،نسیم الرحمٰن

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ فورسز کا کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف حصوں میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانا لائق تحسین اوران کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مستعدی کا واضح ثبوت ہےانہوں نے کہا کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث تخریب کاروں کے منصوبے دم توڑ گئے اور عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا گیا انہوں نے واضح کیا کہ ایک ہی وقت میں مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی سازش کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا، تاہم اداروں کی یکجہتی اور فوری ردِعمل نے اس ارادے کو ناکامی سے دوچار کر دیا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں سیکورٹی اداروں اور پولیس نے غیر معمولی حوصلے اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا ہے۔نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا کہ بلوچستان امن، رواداری اور اقدار کی سرزمین ہے اور یہاں بدامنی کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے عوام کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرکی دعا کی۔
کوئٹہ سے مزید