• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DRAبلوچستان کے سرکاری ملازمین کا بھی حق ہے ،مسلم لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر اور سابق سیکرٹری اطالاعات فرید افغان نے کہا ہے کہ ڈی آر اے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے سرکاری ملازمین کا بھی حق ہے عوام کے حقوق کا تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے گرفتار سرکاری ملازمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسنے والے ایک سے سولہ گریڈ کے ملازمین حکومت کے انتظامی امور میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا حق سلب کرنے کی بجائے حکومت اپنے فنانشل منیجمنٹ سسٹم کو بہتربنائے اور غیرضروری اخراجات کو کنٹرول کرے اور بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے وفاق ترجیحی بنیادوں پر صوبے کی اضافی مالی معاونت کرے۔
کوئٹہ سے مزید