• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاوضہ کمیٹی کا اجلاس،کوئٹہ میں شہیداورزخمی ہونیوالوں کی رپورٹ مرتب

کوئٹہ (آن لائن)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت ضلعی معاوضہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ دنوں کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعات کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹس مرتب کر لی گئیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس(بی ایم سی)اور سول ہسپتال کوئٹہ کی جانب سے شہداء اور زخمیوں کی مستند فہرستیں مکمل کر لی گئی ہیں، جن کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بی ایم سی اور سول ہسپتال کے نمائندگان، سی ٹی ڈی کے نمائندے اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں متاثرہ خاندانوں کو بروقت اور شفاف معاوضے کی فراہمی کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید