• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو اپنے ریکارڈ اور نقول کی فراہمی میں آسانی پیدا کریں، ضلعی انتظامی

پشاور ( وقائع نگار)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے گلبہار کے علاقوں میں پٹوار خانوں، تعلیمی مراکز اور مراکز صحت کا معائنہ کیا انتظامی افسران نے پٹوار خانوں میں ریکارڈ چیک کرتے ہوئے پٹواریوں کو اپنا ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایت کی۔انھوں نے پٹوایوں کو حکم دیا کہ عوام کو اپنے ریکارڈ اور نقول کی فراہمی میں آسانی پیدا کریں اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔انھوں نے موقع پر موجود سا ئلین سے بھی ملاقات کی اور متعلقہ پٹواریوں کو ان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ مراکز صحت اور تعلیمی مراکز میں انھوں نے سٹاف حاضری چیک کی
پشاور سے مزید