• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کا اسٹریٹ اسٹائل اور لگژری فیشن کا شاندار امتزاج

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایڈنبرگ اور برمنگھم میں اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اسٹریٹ اسٹائل اور لگژری فیشن کا بہترین امتزاج پیش کرتی نظر آئیں۔

 28 سالہ اداکارہ کا منفرد انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا، خاص طور پر ان کا آئیوری اور ڈینم کا سادہ مگر اسٹائلش لباس، جس میں ان کے ہاتھ میں موجود Gucci Bamboo بیگ نے ان کے لک کو مزید خاص بنا دیا۔

ڈمپل کوئن نے اوور سائزڈ آئیوری ہوڈی پہنی، جسے وائٹ پیڈڈ ٹرنچ کوٹ کے ساتھ لیئر کیا گیا تھا، اس کے ساتھ انہوں نے ایسڈ واشڈ بلیو جینز پہنی جو ان کے لک کو کیزول لیکن اسٹائلش بنا رہی تھی۔

ہانیہ کے اس لک کا سب سے خاص عنصر ان کا Gucci Bamboo اسنیک اسکِن بیگ تھا، جو گولڈ چین کراس باڈی اسٹائل کے ساتھ ان کے انداز میں ایک شاہانہ ٹچ شامل کر رہا تھا، گولڈ فریمڈ ریکٹینگلر سن گلاسز بھی ان کے فیشن سینس کو مزید منفرد بنا رہے تھے۔

کندھے تک آتے بالوں کو سلون اسٹائل بلو آؤٹ میں سیٹ کیا گیا تھا، سینٹر پارٹنگ اور فیس فریمنگ بینگز نے ان کے چہرے کو ایک نرم اور دلکش لک دیا، میک اپ میں ہانیہ عامر نے نیچرل گلوئنگ لک اپنایا۔

ہانیہ عامر کے اس اسٹریٹ اسٹائل اور لگژری فیشن مکس کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید