کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید فیز ٹو میں مسلح ملزمان کار سوار شہریوں پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد ان سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،زخمیوں میں 39 سالہ راشد ولد سید علی اکبر اور 17سالہ مجتبیٰ ولد آصف شامل ہیں،پولیس کاکہنا ہےکہ شہری نجی بینک سے رقم لیکر جارہے تھے اور ان کے پاس 18 لاکھ روپے موجود تھے۔