ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو عید الفطر پر مثالی صفائی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں سمیت بازاروں میں صفائی اور چھڑکاؤ کا نظام بہتر کیا جائے گا جبکہ کنٹریکٹرز کو لینڈ فل سائٹس پر ایس او پیز پوری کرنے کی ہدایت کی ہے دیہی علاقوں میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا ہدف پورا نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد ہونگے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ اور ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔