ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ام فروا ہمدانی نے ڈائریکٹر جنرل نادرا ملتان ریجن سید محمد تنویر عباس سے نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں ملاقات کی اور افراد باہم معذوری کی "ہمت کارڈ" کے حصول کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران فنگر پرنٹس کے حوالہ سے پیش آنے والے مسائل اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی افراد باہم معذوری کے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں پیش آنے والے مسائل کے حوالہ سے مکمل معاونت کرے گا۔