• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی ایم پر پابندی کیخلاف درخواست، وفاقی کابینہ کے منٹس طلب

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم پی ٹی ایم پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی کابینہ اجلاس کے منٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت میں وکیل درخواست گزار عطاء اللہ کنڈی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناءاللہ پیش ہوئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت کی آرڈر شیٹ کی کاپی ہمیں نہیں ملی، جس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ آرڈر ہم نے نہیں لکھا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آرڈر شیٹ لکھا ہے، لیکن سکین نہیں ہوا،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کن گراؤنڈز پر پی ٹی ایم پر پابندی لگائی ہے، یہ گراؤنڈ ہمیں نہیں دی جارہے، کیبنٹ کی میٹنگ کے لئے سمری لکھی جاتی ہے، وہ سمری نہیں ہے، حکومت نے پابندی لگائی ہے، لیکن ہمیں نہیں بتایا جارہا کہ کیوں پابندی لگائی ہے، جس پر جسٹس جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت جس چیز سے مطمئن ہوئی کہ ان پر پابندی لگائی ہے، وہ تو ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ کیوں پابندی لگائی ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کیبنٹ کے جو منٹس ہے وہ سیکرٹ ہے، جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ کیا ہم بھی اجلاس کے منٹس نہیں دیکھ سکتے ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت دیکھ سکتی ہے، ہم مہیا کریں گے،کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر موجود ہے، ان سے منگوا سکتے ہیں، عدالت آرڈر میں یہ لکھ دیں کہ اس کو سیکرٹ رکھا جائے فاضل بنچ نے کیبنٹ ڈویژن سے وفاقی کابینہ اجلاس کے منٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی
پشاور سے مزید