• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘چودہ سالہ لڑکے اور خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں 24گھنٹوں میںچودہ سالہ لڑکے اور خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔سید شہزاد شاہ سکن فیصل کالونی نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ اس کی سوتیلی بہن مسماۃ نرگس اپنے بھائی زاہد خان کو گیارہ لاکھ روپے بطور قرض حسنہ دئیے تھے گزشتہ رات وہ نرگس کے ہمراہ اس کے بھائی زاہد کے گھر رقم لینے کے لئے گئے تو زاہد اورنرگس کی تکرار ہوگئی اس دورا ن زاہد نے نرگس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرا ر ہو گیا ادھر تھانہ بڈھ بیر کی حدود کندے مروزئی دیہہ بہادر میں بچوں کی سابقہ لڑائی کے تنازعہ پر امجد حسین ولد معاذ خان کو قتل اور اس کے بھائی مثل خان کو زخمی کردیا گیا مثل نے منیر اور افتخار پسران مشرف کے خلاف دعویداری کردی جبکہ گل رحمان سکنہ شین ڈنڈ نے بڈ ھ بیر پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روزاس کا چودہ سالہ پوتا سلمان ولد احمد مسجد سے گھر آرہاتھا کہ راستے میں اقرار ٗاعجاز اور ریا ض پسران حسین نے اسے ڈنڈوں سے مار مار کر موت کے گھا ٹ اتاردیا وجہ عداوت معمولی تکرار بتائی جارہی ہے ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ تھانہ چمکنی کی حدودذ بدھائی میں عمران نامی شخص نے گھرکے اندر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق لاش تین روز پرانی ہے متوفی گھر میں اکیلا تھااوراس کی اہلیہ گھریلو تنازعہ پر نارا ض ہو کر میکے گئی تھی۔ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں رنگ روڈ پر پتنگ چوک کے قریب تیزرفتار گاڑی نے معمر شخص کو کچل کر ہلاک کردیا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کرلیں ۔
پشاور سے مزید