کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر صائم ایوب لندن میں تین ماہ کا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد منگل کی شب لاہور پہنچ گئے۔ آئندہ چند دن میں قومی اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد یہ فیصلہ ہوسکے گا کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرسکیں گے یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق صائم ایوب پاکستان سپر لیگ اور مئی میں بنگلہ دیش کی سیریز میں حصہ لیں گے۔ صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹس کافی حوصلہ افزا ہیں۔ انہیں نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز کیلئے بھی فٹ قراردے دیا گیا تھا لیکن ٹیم انتظامیہ نے کہا کہ جلد بازی کرکے ان کا کیریئر خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔