• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی اصلاحات کا مقصد مقدمات میں کمی، انصاف کی بروقت فراہمی، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا مقصد مقدمات میں کمی اور انصاف کی بروقت فراہمی ہے ، سائلین،نظام انصاف کے بنیادی فریق ہیں ان کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آنے کا عمل ، عدالتی ادارہ کی انصاف سے وابستگی اور مثبت عوامی تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز عوام کی انصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینے کے سلسلہ میں کی سپریم کورٹ کے مختلف ذیلی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کے دوران کیا ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرارسلیم خان،ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور قانون و انصاف کمیشن کی سیکرٹری ،سیدہ تنزیلہ نے شرکت کی، چیف جسٹس نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیتے ہوئے عدالتی طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن، آسان رسائی، احتساب اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید