اسلام آباد( ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد میں افطاری کے لیے آئے نمازیوں کے بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کے ٹائر پنکچر کر دیئے گئے۔ متاثرہ افراد نے الزام لگایا کہ ان کے موٹر سائیکل پنکچر لگانے والوں نے پنکچر کئے ہیں ۔ موٹر سائیکلوں کے ایک ایک ہی ٹائر میں 6/6 پنکچرز کئے گئے ہیں ، فیصل مسجد کے قریب بیٹھے پنکچر لگانے والے تین گنا ریٹ پر پنکچر لگا رہے ہیں۔متاثر ین کے قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔