کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے کے لئے دس سال میں پانچویں بار علی ظفر کا انتخاب کیا ہے حالانکہ فرنچائز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز اور دیگر فر نچائز نے علی ظفر کے انتخاب پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ایک کیس زیر سماعت ہے، پھر ملک میں کئی بڑے ناموں کی موجودگی میں علی ظفر کا انتخاب حیران کن ہے۔گانے کے اخراجات فرنچائز ادا کرتی ہیں لیکن گلوکار کا انتخاب پی سی بی حکام کرتے ہیں۔ پی ایس ایل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیزن 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیاہے۔