اسلام آ باد (رانا غلام قادر) ٹاپ بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے ،وزیر اعظم نے گریڈ 21سے22 میں ترقی پانے والے افسروں کے پوسٹنگ پلان کی منظوری دیدی ۔ترقی پانے والوں میں PASکے 17، پولیس سروس آف پاکستان کے 6اور سیکریٹریٹ گروپ کے5افسران شامل ہیں ،چیف سیکریٹری پنجاب، IG سندھ، ریلویز پولیس، سیکریٹری اطلاعات ، وفاقی سیکریٹریز ،ایڈیشنل سیکرٹریز کی بھی گریڈ 22 میں ترقی کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقی کے با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیے ۔ ان کی نئی تقرریاں بھی کردی گئی ہیں۔ ترقی پانیوالے افسران میں چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی سندھ، آئی جی ریلویز پولیس، سیکریٹری وزارتِ اطلاعات اور متعدد وفاقی وزارتوں کے سیکریٹری (انچارج) شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے17، پولیس سروس آف پاکستان کے 6اور سیکریٹریٹ گروپ کے5افسران شامل ہیں۔ سیکریٹری وزارتِ اطلاعات عنبرین جان سمیت گریڈ22میں ترقی پانے والے بیشتر افسران کو موجودہ عہدے پر ہی ایکچولائز کر دیا گیا۔