• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اور کے پی میں آئندہ ماہ پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک بن جائینگے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر)قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں آئندہ ماہ تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے،تحریک انصاف کوئی تحریک نہیں چلا سکے گی اسے بلاول بھٹو کی مصالحت کے لئے پیشکش قبول کرکے فیس سیونگ کر لینی چاہئےتحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا انٹرویو ،مجھے صفائی کا موقع دئیے بغیر تحریک سے الگ کر دیا گیا.

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور کو بھی آئندہ ماہ فارغ کر دیا جائے گا ،قومی اسمبلی کے آزاد رکن شیر افضل مروت کا کہنا ہے مجھے نہ نکالا گیا ہوتا تو اب تک گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ کا کام تمام ہو چکا ہوتا۔

قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں آئندہ ماہ تحریک انصاف کا پارلیمانی فارورڈ بلاک معرض وجود میں آجائے گا اور اس کی پیشوائی کرنے والے ارکان میں ایسے بااثر چہرے بھی شامل ہونگے جس سے اس تنظیم کی پوری قیادت دم بخود ہو کر رہ جائےگی۔

 قومی اسمبلی کے آزاد رکن شیر افضل خان مروت نے اس کا کھلے لفظوں میں انکشاف کیاہے اور بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی صفوں میں اس قدر بڑی دراڑیں اور تقسیم رونما ہوچکی ہے کہ اس کا فی الوقت اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ 

شیر افضل خان مروت جوسرکردہ قانون دان ہیں انہیں تحریک انصاف نے ان کی روز افزوں مقبولیت سےخائف ہو کرتنظیم سے فارغ کردیا تھا حالانکہ فروری 24ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کو حاصل شدہ نتائج ان کی غیر معمولی مہم اور جرات کےباعث ممکن ہوسکے تھے۔

اہم خبریں سے مزید