• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہریوں کی حفاظت، اسلام آباد اور بیجنگ میں بات چیت جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ چینی باشندوں کی حفاظت پاکستان کی ’’قومی ذمہ داری‘‘ ہے۔ ان کے بقول دونوں ممالک کے مابین اعتماد قائم ہے۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان میں کام کرنیوالے چینی باشندوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی اقدامات پر بیجنگ اور اسلام آباد کے مابین بات چیت جاری ہے۔ چین کے صوبے ہائنان میں بواؤ فورم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ چینی باشندوں کی حفاظت پاکستان کی ʼʼقومی ذمہ داری‘‘ ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے معلومات کے تبادلے اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار وضع کرنے کیلئے دونوں ممالک کے مابین تعاون جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید