کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، فیصل چوہدری نےکہا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی کہیں گے میں ان کا وکیل نہیں رہوں گا،نمائندہ دی نیوز، مہتابحیدرنےکہا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد وزیر اعظم آئندہ چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردینگے، میزبان محمد جنیدنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا عید کے دنوں میں اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج کا عندیہ، بیرون ملک عمران خان کی رہائی کی مہم بھی جاری ہے۔ سابق صدر عارف علوی کی دورہ امریکا میں بانی کی رہائی کی مہم۔ریاستی اداروں کے خلاف کام کرنیوالے پی ٹی آئی رہنما بیرون ملک سرگرم ،نمائندہ جیونیوز، حیدرشیرازی نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پارٹی وکلا نے فیصلہ کیا کہ وکلا کی ٹیم مشترکہ طور پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لئے نام دے گی۔