• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصل بجلی چوروں کے بجائے غریب صارفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شہری

پشاور ( وقائع نگار )سیٹھی ٹاؤن واپڈا سب ڈویژن پشاور میں بجلی چوری کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے غریب صارفین کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ کنڈا مافیا کھلے عام بجلی چوری میں ملوث ہے، مگر محکمہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اس کے برعکس محکمے نے ریکوری کے نام پر عام صارفین کے گھروں سے میٹر اتار کر انہیں اندھیرے میں دھکیلا جا رہا ہے جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔شہریوں کے مطابق واپڈا اہلکار مبینہ طور پر بغیر کسی نوٹس کے ان کے گھروں کے میٹر اتار کر لے جا رہے ہیں متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ایسے میں بلاوجہ اضافی بل بھیج کر انہیں مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز بلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں نے بتایا کہ ان کے بجلی کے بل گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں دوگنا ہو گئے ہیں، حالانکہ ان کا استعمال پہلے جتنا ہی ہے۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں کارروائی کی جا رہی ہے۔ تاہم، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اصل بجلی چوروں کے بجائے عام صارفین کے خلاف کی جا رہی ہے، جبکہ کنڈا مافیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔اگر حکومت اور متعلقہ ادارے فوری ایکشن نہیں لیتے تو شہریوں نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کے بل ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر ناجائز جرمانے اور میٹر اتارنے جیسے ظالمانہ اقدامات کسی صورت قبول نہیں
پشاور سے مزید