• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ ایک جرم ہے، حافظ محبوب شاہ حیدری

پشاور (وقائع نگار) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور قومی امن جرگہ پشاور سٹی کے جنرل سیکرٹری حافظ محبوب شاہ حیدری نے کہا کہ اپنی تھوڑی دیر کی خوشی کیلئے کسی کا ہنستا بستا گھر نہ اجھاڑے ہوائی فائرنگ قانونی طور پر جرم ہے جبکہ معاشرتی طور پر بڑے نقصان کا باعث ہے فائدہ نہیں البتہ نقصانات بیش بہا اور ناقابل تلافی ہے،کیونکہ ہوائی فائرنگ سے اگر ایک بھی شخص زخمی یا قتل ہوتا ہے تو اسکا سارا خاندان غم و تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے ذمہ دار اور تعمیری شہری ہونے کا ثبوت دیں والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دیں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، کیونکہ یہ چھوٹے غلط قدم ان کے مستقبل پر سنگین اثرات ڈال سکتے ہیں۔ جو پیسے کارتوسوں پر خرچ کرتے ہو انہیں غریبوں میں بانٹ کر حقیقی خوشیاں حاصل کریں.
پشاور سے مزید