پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور پریس کلب کے زیرِ اہتمام ایچ بی کے رمضان سپورٹس گالا آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ ٹیبل ٹینس میں بلال آفریدی اور آفتاب احمد جبکہ سنوکر میں طیب عثمان نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ بیڈمنٹن، لڈو اور کیرم بورڈ کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ ایک ہفتے سے جاری سپورٹس گالا میں دو سو سے زائد ممبرز کے مابین پانچ مختلف گیمز میں مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ شب صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض، سیکرٹری طیب عثمان، سابق صدر شمیم شاہد اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئی سمیت کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے۔ زرشاد، کامران علی کے مابین آج سیمی فائنل کھیلا جائے گا، بیڈمنٹن ڈبلز ایونٹ میں ارشاد علی اور شہزادہ فہد، ظفر اقبال اور عابد خان، یاسر علی اور عرفان خان کی جوڑی نے میچ جیت لئے۔ کیرم بورڈ میں احتشام، شہزادہ فہد اور زاہد اعوان نے کامیابی حاصل کی، لڈو میں مدثر زیب، ارشاد علی، یاسر علی، ظفر اقبال، سیف الدین شیرانی، شاہد، نادر خواجہ، فیضان حسین، علی رحمان اسرار، زاہد میروخیل، کلیم، علی شعور، خرم پرویز، قاری گل رحمان نے میچ جیت لئے۔