• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس حادثے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ویمن یونیورسٹی میں واک

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں جعفر ایکسپریس حادثے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال، فیکلٹی ممبران، طالبات اور یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امن اور اتحاد کے نعرے درج تھے۔ ڈاکٹر انیلا کمال نے سانحے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید