اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جمعۃالوداع کو یوم القدس بھر پو ر طور پر منایا جائے۔ تمام طبقات سے یوم القدس کے سیمینارز،اجتماع اور ریلیوں میں بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ چکے۔ سامراج اور و استعماریت اس حد تک پاگل ہو چکے ہیں کہ اسے بین الاقوامی سرحدوں ،قوانین اور چارٹرز تک کی پرواہ نہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ جب تک قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا۔