• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کے نوٹس لینے کے باوجودمحکمہ مال کی صورتحال میں بہتری نہ ہو سکی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) محکمہ مال ضلع راولپنڈی کی مختلف برانچوں میں شہری روزے کی حالت میں خوار ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے نوٹس لینے اور ضلعی انتظامی افسران کو رجسٹرار برانچ کے دورے و مانیٹرنگ کے احکامات کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ دوسری طرف پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے اور جائیدادوں کی تصدیق کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے تعینات رجسٹرارز مبینہ طور پرکام پر کنٹرول پا سکے ہیں نہ ہی عوام کی داد رسی کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔شہری روزے کی حالت میں رجسٹریشن برانچ میں سارا دن خوار ہورہے ہیں لیکن ڈی سی،اے ڈی سی آر سمیت کوئی افسر بھی موقع کا جائزہ لینے اور صورتحال کی بہتری نہیں کر سکا ۔شہریوں کی کئی کئی ماہ سے رجسٹریاں رکی ہوئی ہیں۔ادھر روات اراضی سینٹر کے اے ڈی ایل آر کی معطلی کے باعث کام میں تعطل سے شہری پریشان ہیں۔شہریوں نے بورڈ آف ریونیو،کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے صورتحال کا نوٹس لینے اور بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید