راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ہدایت کی ہے کہ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے مائیکرو پلاننگ کی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز آئندہ تین دن کے اندر اپنی تحصیلوں کا مائیکروپلان جمع کروائیں جس میں ہر جگہ خصوصا گاؤں و گلی کے حوالے سے تفصیل درج ہو کہ وہاں پر زیرو ویسٹ کے لئے کتنی مشینری اور ہیومن ریسورس کی ضرورت ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ عید الفطر سے قبل اور دوران عید ڈویژن بھر میں صفائی، سیوریج کی بحالی کے مثالی اقدامات کئے جائیں ۔ ستھرا پنجاب کے لئے قائم کردہ کنٹرول رومز کو مکمل فعال رکھا جائے ۔