• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمار بازوں سمیت 34 سماج دشمن گرفتار، منشیات، اسلحہ،7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں کی پولیس نے12 قمار بازوں سمیت 34 سماج دشمنوں کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے متعدد افراد کے قبضہ سے2197گر ام چرس، 4117 گر ام ہیر وئن اور پا نچ پستول برآمدکرلئے۔ راولپنڈی پولیس نے بھی متعدد افراد سے منشیات، دو پستول اور دو چھریاں برآمد کر لیں۔ آراے بازار پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 12 قمارباز گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 15 ہزار 660 روپے، 3موبائل فون اور تاش کے برآمد کر لئے۔ 2 موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لئے گئے۔ تھانہ سہالہ اور ہمک پولیس نے راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہوں کے 3ارکان سے چھینے گئے مو با ئل فونز، نقدی، 7 مسروقہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ بر آمد کرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید