لاہور(خبرنگار)منیجنگ ڈائریکٹر ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر افسروں کے ساتھ مری کادورہ کیا ۔ایم ڈی نے نئی چئیر لفٹ، پیراگلائڈنگ کلب، ٹورسٹ ریزارٹ، ماحول دوست تفریحی پارک، ہاسپیٹیلٹی تعلیم کے ادارے و دیگر منصوبوں کی جلد تعمیر اور کوالٹی کو یقینی بنانے کے عزم کااظہار کیا ، پتریاٹہ و کوٹلی ستیاں میں جاری منصوبوں کا دورہ کیا ترقیاتی کاموں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت دیں۔ انھوں نے کہا کہ تجاوزات سے پاک کر کے انھیں انکی اصلی حالت اور عالمی معیار کے مطابق بحال کیاجائے پتریاٹہ چئیرلفٹ و کیبل کار میں جاری ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے تاکید کی کہ اسے جلد مکمل کیا جائے۔ پتریاٹہ میں نئے بنائے گئے ٹورسٹ ہٹس کا افتتاح کیا اور مری کے تمام سیاحتی مقامات پر کی جانے والی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔پتریاٹہ ریزارٹ کو ری ڈیزائن کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔