سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ دعوت افطار اور عشائیہ میں شرکت کی. اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سمیت پی پی کے ایمپی ایز، رہنما بھی موجود تھے. بلاول بھٹو زرداری نے دعوت افطار کے موقع پر جیالوں، تنظیمی عہدیداران اور اراکین پارلیمان سے ملاقات کی. ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، سندھ میں پانی کی قلت، ذوالفقار علی بھٹو کی عید کے بعد برسی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور رہنماؤں کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔