اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ نواز شریف ایک سینئر سیاستدان ہیں چالیس سالہ سیاسی تجربہ ہےانکا کردار بنتا ہےلیکن عجیب بات ہے وہ خاموش بیٹھے ہیں،موجودہ حالات میں انکا کردار اہم، حکومت کی ساکھ نظر نہیں آتی دو صوبوں میں حالات بہت تشویشناک ہیں،مقتدر حلقوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ، سیاستدان کو بنانے اور ختم کرنیوالے عوام ہیں ۔