• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 3 گاڑیوں، 29 موٹرسائیکلوں سے محروم، 35 موبائل بھی اڑا لئے گئے

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں83وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ تین کاریں، 2 رکشے ، 29موٹر سائیکل،35موبائل فون اڑا لئے گئے،30گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تین موٹر سائیکل اور8موبائل فون اسلحہ کی نوک پر جبکہ 7 موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں صرف8مقدمات درج ہوئے جن میں ایک کار ، 4موٹر سائیکل اوردو موبائل فون اور نقدی جبکہ تھانہ سبزی منڈی کےعلاقے میں ایک گھر کے تالے ٹو ٹ گئے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میںڈکیتی کے دوران پانچ مسلح افراد مستنصر حسین سے اسلحہ کی نوک پر چار موبائل فون اور پانچ لاکھ روپے چھین کر اسے کمرے میںبند کر کے چلتے بنے ۔تھانہ مورگاہ کے علاقے میںچار مسلح افراد طاہر محمود کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون ،نقدی اور غیر ملکی کرنسی چھین کر لے گئے ۔ تھانہ دھمیال کے علاقے جان پلازہ میں سلیم سے دو موٹر سائیکل سوار ڈیڑھ لاکھ روپے اور تین لاکھ کا سونا لے کر چلتے بنے۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقے گدوال میںمظہر اسلام کے گھر سے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کے زیورات ، تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے فضل ٹائون میںاسامہ ملک کے گھر سے ساڑھے سولہ لاکھ روپے مالیت کے چار موبائل فون چوری کر لئے گئے ۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے بھاٹا چوک میںدو موٹر سائیکل سوار محمد ارسلان سے پونے دو لاکھ روپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید