اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نےغیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیاں چلانے والے مزید 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں رضوان، وقاص، اسیم خان، عزت اللہ، بختیار، عبدالولی، شہزاد، سمیر، عظیم، عدیل، عبداللہ اور عرفان شامل ہیں۔ ملزمان سے سلنڈر، موٹریں اور دیگر سامان برآمدہوا۔