• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی والدہ کیلئے مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن میں قرآن خوانی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن الخلیل قرآن کمپلیکس میں جمعہ کو آرمی چیف جنر ل حافظ سید عاصم منیر کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ مدرسہ کے اساتذہ ، طلبا اور مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے قرآن خوانی میں شرکت کی۔ مدرسہ کے مہتمم حافظ نسیم خلیل نے مرحومہ کیلئے دعا کرائی ۔بعد ازاںجمعتہ الوداع کے اجتماع میں نور  مسجد ڈی اے وی کالج روڈمیں بھی مرحومہ کیلئے دعا کرائی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید