اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے تھانہ سول لائن پولیس نے جھنڈا چیچی بازار سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے ایک شخص کو موٹر سائیکل اور ہتھکڑی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے فائرنگ کر کے خو کو زخمی کر لیا۔ ملزم علی رضا نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خصوصی مشن پر ہے مگر کوائف کی تصدیق نہ ہو سکی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔دریں اثناء سابقہ محکمانہ رنجش پر اے ایس آئی مظہر نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل علی رضا کو زخمی کر دیا جسے ہسپتال میں داخل کر ادیا گیاہے ۔ اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی۔